اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منائیں۔اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہےکہ اللہ کے کرم سے اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔