• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور (نمائندہ جنگ)پاکستان ریلوے کاعید آپریشن شروع ہوگیا، ریلوے نے لاہور کراچی ،پنڈی اور ملتان کے درمیان عید اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ فیصل آباد، لاہور اور فیصل آباد، ملتان کے درمیان بھی 24 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی 4اسپیشل ٹرینیں کراچی سٹی سے 7، 8 ،9 اور 10 مئی 2021 کوروزانہ رات8بجے کراچی سٹی سے روانہ ہوکر لانڈھی ، نواب شاہ، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان کینٹ، ساہیوال، اوکاڑہ اور رائیونڈ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 4 بجے لاہور پہنچا کریں گی۔

تازہ ترین