• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیٹر جنرل نے ای او بی آئی سے ایکچوریل ویلوایشن کی دستاویزات طلب کرلیں

کراچی (اسد ابن حسن) آڈیٹر جنرل سوشل سیفٹی نیٹ حکومت پاکستان نے ای او بی آئی کی انتظامیہ سے ادارہ کے اثاثوں اور ذمہ داروں ای او بی آئی فنڈ کی دسویں ایکچوریل ویلیویشن کی تصدیق شدہ نقل ایک ہفتے میں طلب کرلی ہے۔ جس کے تحت جنوری 2020میں ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن 6500روپے سے بڑھا کر 8500روپے کردی گئی تھی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نعیم شوکت نےبتایا کہ ایکچوریل کمپنی قواعد و ضوابط کے تحت نامزد کی گئی تھی اور ایکچوریل ویلو ایشن کے حوالے سے اے جی پی آر نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس کو گزشتہ پیر کو ہیڈ آفس آنا تھا مگر وہ نہیں آئی جبکہ پنشن کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کسی ذاتی فرد کا نہیں تھا بلکہ ضعیف افراد کو فائدہ پہنچانا مقصود تھا۔

تازہ ترین