• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزگار کے مواقع بڑھانے والے منصوبوں کو ترجیح دی جائے، عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ایسے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے جن سے ملک کے طول و عرض میں معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔عمران خان کی زیر صدارت اگلے مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے مجوزہ سفارشات پر اجلاس ہواجس میں موجودہ مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے استعمال، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے خدوخال، نئی سکیموں کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرنے ، جاری منصوبوں پر پیشرفت کا مسلسل جائزہ لینے کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرتے ہوئے ان نئے منصوبوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا جن سے ملک کے طول و عرض میں زیادہ سے زیادہ عوام معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور روزگار کے مواقع سے مستفید ہو سکیں۔

تازہ ترین