• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری تین گاڑیوں، 24 موٹرسائیکلوں سے محروم، لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات ،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا کے علا وہ تین کاریں ،ایک ٹریکٹر ،دو رکشے اور 24موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ز کے بھی متعدد مقدمات درج کئے۔ تھانہ صدر واہ کے علا قے بیر یئر نمبر تین میں محمد ارسلان سے تین مسلح افراد نے موٹرسائیکل آر آئی کے 1144چھین لیا ۔ تھانہ صدر بیرونی کے علا قے موہڑ ہ چھپر میں اسدا مین سے اسلحہ کی نوک پر دو موٹرسا ئیکل سوار پرس چھین کر لے گئے جس میں 22500 روپے تھے ،تھانہ روات کے علا قے لوہدرہ میں خالد محمود سے 17000 روپے کی نقدی چھین لی گئی ، تھانہ سٹی کےعلا قے فوارہ چوک میں رسالت سے موبائل فون چھین لیا گیا ،تھانہ وارث خان کے علا قے امر پورہ میں ساجد سے موبائل فون چھین لیا گیا۔ تھا نہ نیو ٹائون کے علا قے چاندنی چوک میں راحیل سے موبائل فون چھین لیا گیا ،اسی تھانے کے علا قے ڈبل روڈ پر سرتاج علی سے موبائل فون چھین لیا گیا ، تھانہ نیو ٹائون سے نرگس سے موبائل اور 8ہزار روپے، تھانہ سٹی کے علاقہ سے محمد شافع کی دکان سے 60ہزار روپے ۔تھانہ پیرودہائی کے علاقے سے عنایت کے گھر سے موبائل اور20ہزار روپے چوری کر لئے گئے ۔تھانہ ریس کورس سے لائبہ ہاشمی سے موبائل فون چھین لیا گیا ۔ تھانہ واہ کینٹ کے علا قے قبرستان روڈ بستی پر جہانزیب اشرف سے 90 ہزارروپے چھین لئے گئے، تھانہ سول لائن سے عمر گل سے نقدی چھین لی گئی۔تھانہ وارث خان کے علاقہ سے فہیم اللہ کا موٹرسائیکل آر آئی او 3686،تھانہ نیو ٹائون سے محمد ہارون کا موٹرسائیکل ایل ای کے 2733 ،اسی تھانے سے غلام مرتضٰی کا موٹرسائیکل آر آئی ایم 2518،تھانہ نیو ٹائو ن سے عدنان کا موٹرسائیکل آر آئی ڈبلیو 6184،کرمان اللہ کا موٹرسائیکل اے ایل پی 089،تھانہ مری کے علاقہ سے محمد عزیز کا موٹرسائیکل آر آئی کے 5993 ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ سے جہانزیب کا موٹرسائیکل بی ایچ ایم 457،تھانہ تھانہ ٹیکسلا کے علا قے سے محمد اسرار کا اپلائیڈ فار موٹرسائیکل ،تھانہ ائر پورٹ کے علا قے سے شاہد عمران کا موٹرسائیکل آر آئی ایل 251 ،اسی تھانے کے علا قےسے رضا کا موٹرسائیکل اے بی ڈی 9501،تھانہ سول لائن کے علا قے سے شاہ میر کا اپلائیڈ فارموٹرسائیکل ،اسی تھانے کے علا قے ساجد محمود کا موٹرسائیکل آر آئی کے 4835،تھانہ ریس کورس کے علا قے سے شاہ مہران خان کا موٹرسائیکل سی ڈی 346 ،تھانہ کینٹ کے علا قے سے محمد ضمیر کا موٹرسائیکل آر آئی ایل 662 ،اسی تھانے کے علا قے سے تیمور نذید عباسی کا موٹرسائیکل آر آئی آر 3752، تھانہ ویسٹریج کے علا قے سے نور باد حان کا موٹرسائیکل آر ایل اے 4061 ،تھانہ صادق آباد کے علا قے سے محمد عمر کا موٹرسائیکل آر آئی این 8533 اور اسد اللہ کا موٹرسائیکل ایس جی پی 5632 چوری ہو گیا ،تھانہ ٹیکسلا کے علا قے سے سلیم خان کا ٹریکٹر ایس ایل ڈی 3727 چوری کر لیا گیا ،تھانہ بنی کے علاقے سے محمد منیر کا رکشہ آر آئی یو 1064 ،تھانہ نیو ٹائون کے علا قے سے محمد رحمان کا رکشہ آر آئی یو 2570 چوری کر لیا گیا ،تھانہ وارث خان کے علا قے سے بابر کی کار اے ڈی بی 482 چوری کر لی گئی ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں محمد طارق کے گھر سے3موبائل فونز، 40ہزارطلائی زیورات مالیتی 6لاکھ اور لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا۔مسعود سرور نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے مجھ سے نقدی اور موبائل کل مالیتی 1لاکھ 70ہزار روپے چھین لئے، زاہو ہونگن نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے پارکنگ میں کھڑے ہوئے مجھ سے نقدی اور موبائل فون اور کارڈ کل مالیتی پچاس ہزار روپے چھین لئے، فیصل خان نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ چار نامعلوم افراد نے مجھ سے روڈ پر جاتے ہوئے نقدی اور دو موبائل فون کل مالیتی دو لاکھ 20ہزار روپے چھین لئے، ناصر فاروق نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ دو مسلح افراد نے مجھ سے اور میرے دوست سے گلی میں جاتے ہوئے دو لاکھ 45ہزار روپے چھین لئے، شکدار احمد نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کار اے این ٹی 1716 گھر کے باہر سے چوری کر لی، ذوالفقار نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کار اےکے وائے 212 روپے گھر کے باہر سے چوری کر لی، نعمان پرویز نے رمنا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرا موٹر سائیکل زیڈ این 425 مالیتی 60ہزار روپے گھر کے باہر سے چوری کر لیا، زوہب نواز نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل اے ڈی ایف 3784 پارکنگ سے چوری کر لی، عثمان علی نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل آر آئی کیو 9143 پارکنگ سے چوری کر لی، تھانہ گولڑہ پولیس نے محمد الیاس کی رپور ٹ پر محمد ابراہیم کے خلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ،مدعی کے مطابق ملت مارٹ کے انچارج، ملزم نے اجازت کے بغیر مارٹ فروخت کر کے رقم خوردبرد کر لی ۔کوہسار پولیس نے جاوید اختر کی رپورٹ پر مسعود اختر کے خلاف 4 لاکھ 20 ہزار اورجاوید اختر کی رپورٹ پر محمد اجمل کے خلاف 2 لاکھ روپے ، لوہی بھیر پولیس نے ابرار حسین کی رپورٹ پر محمد نبیل کے خلاف ساڑھے 5 لاکھ روپے ،سبزی منڈی پولیس نے سلمان کی رپورٹ پر جمال اور اس کے ساتھی کے خلاف 19 لاکھ روپے ،رمنا پولیس نے احسن محمود کی رپورٹ فرحان بٹ کے خلاف 4 لاکھ 20 ہزار روپے اور معراج الحسن کی رپورٹ پر رازیب عباسی کے خلاف 72 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔مارگلہ پولیس نے محمد وحید کی رپورٹ پر مصد ق کے خلاف 2 لاکھ 12 ہزار روپے اور کراچی کمپنی پولیس نے عابد مقبول کی رپورٹ پر حسین سمیت تین افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین