• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے دو کمسن فلسطینیوں کو ’’جاسوسی‘‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا

فوٹو اسکرین گریب ایکس
فوٹو اسکرین گریب ایکس 

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں دو کم عمر فلسطینی بچوں کو ’’جاسوسی‘‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لیکر ان پر جاسوسی کا الزام عائد کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فوجی اہلکاروں نے بچوں سے پوچھا کہ ان کے والد کہاں ہیں اور موقع پر موجود افراد کو فلم بندی سے روک دیا۔

موقع پر موجود مقامی لوگ اور دکاندار بچوں کی حمایت میں سامنے آئے تو اسرائیلی فوجیوں نے انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔ 

بعدازاں کئی فوجی اہلکار بچوں کے گھر کی جانب گئے اور انسانی حقوق کارکنوں کو پیچھا کرنے سے روک دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک راہگیر نے مداخلت کرتے ہوئے فوجیوں سے بچوں کی کم عمری کے باعث رہائی کا مطالبہ کیا تو ایک فوجی نے جواب دیا: "مجھے پرواہ نہیں"۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید