• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: لاپتہ خاتون کی لاش پرانی طرز کے مکان کی خفیہ دیوار سے برآمد

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کچھ روز قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی لاش پرانی طرز کے بنے ایک گھر کی خفیہ دیوار سے برآمد ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کی شناخت رینیا لیوس کے نام سے ہوئی ہے جو کچھ روز قبل ہی لاپتہ ہوئی تھی، جس گھر سے اس کی لاش ملی ہے، تفتیشی ٹیم پہلے بھی مکان کی تلاشی لے چکی تھی مگر اس وقت کچھ نہیں ملا تھا۔

مقتولہ رینیا لیوس کو آخری مرتبہ جمعے کے روز دیکھا گیا تھا، پولیس نے ابتدائی طور پر اسے تلاش کیا مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد تفتیشی ٹیم گزشتہ روز سرچ وارنٹ لیکر ایک مکان میں گئے تو انہیں مقتولہ کی لاش چھت پر بنے ایک کمرے سے ملی۔

پولیس نے 41 سالہ ڈگلس اروِن کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم نے خاتون کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی۔ تاہم ابھی تک مقتولہ اور ملزم کے درمیان تعلق واضح نہیں ہو سکا۔

رینیا لیوس کی والدہ  کا کہنا تھا کہ میں راستے میں دعا کر رہی تھی کہ یہ میری بیٹی نہ ہو، مگر میری دعا قبول نہیں ہوئی۔

مقتولہ کا فون قریبی اسکول کی چھت سے برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے جیل منتقل کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید