• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے الیکشن سے دستبردار

بنگلادیشی ٹیم کےسابق کپتان تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

بی سی بی کے الیکشن 6 اکتوبر کو شیڈول ہیں، پولنگ ڈے سے قبل تمیم اقبال سمیت 15 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

تمیم اقبال نے اس معاملے پر کہا کہ الیکشن کا طریقہ کار سب کے سامنے ہے، مجھے اس پر کچھ کہنے کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش کے مطابق نتائج پہلے ہی طے کر لیے گئے ہیں، یہ الیکشن نہیں ہیں اور نہ ہی یہ کرکٹ کے لیے مناسب ہے۔

تمیم اقبال نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارا احتجاج کا طریقہ ہے اور ہم اس گندے طریقہ کار کا حصہ نہیں بن سکتے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید