• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، عوامی اہمیت کے تین اہم پراجیکٹ سست روی کا شکار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کے افتتاح کئے گئے عوامی اہمیت کے اسلام آ باد کے تین اہم پراجیکٹس سست روی کا شکار ہیں اور شہریوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تعمیراتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جا ئے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد استفادہ کرسکیں ۔ان تینوں منصو بوں پر اکتوبر میں کام شروع ہواتھا۔ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کا منصوبہ سات ماہ میں مکمل ہونا تھا، اس کی لاگت 42کروڑ80 لاکھ روپے ہے۔ سات ماہ کے بعد ابھی تک پراجیکٹ کی پراگرس تقریباً50فیصد ہے۔ راول ڈیم انٹر چینج پراجیکٹ کی پراگرس 18فیصد ہے لیکن یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہو نا ہے ۔ اس کی لاگت ایک ارب 11کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔ اس پراجیکٹ کی پراگرس بہتر ہے۔ 22پا ئلز میں سے 16مکمل ہوگئی ہیں۔ 9 گرڈرز تیار ہیں ۔ فلائی اوور کی کر ٹن والز ایڈوانس سٹیج پر ہیں ۔ یہاں بجلی اور گیس کی لائنیں شفٹ کردی گئی ہیں ۔ واٹر سپلائی کی لائنوں کی منتقلی باقی ہے۔ ایکسپر یس وے پر کورنگ برج کے پراجیکٹ کی لاگت 65کروڑ90 لاکھ روپے ہے۔اس پراجیکٹ کی پراگرس 18فیصد ہے۔ اس پراجیکٹ کی مدت تکمیل 15ماہ ہے۔
تازہ ترین