• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کی شہباز شریف کو روکنے کی مذمت

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور شہزاد اکبر کے حکم پر شہباز شریف کو روکا گیا۔یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ یہ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئے ہیں، اس سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آج نہیں تو کل روانہ ہوجائیں گے، معاملے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے کیسے نکلا تھا سب نے دیکھا۔ نئی لسٹ میں نام ڈال کر شہباز شریف کو روکنا اوچھا ہتھکنڈا ہے۔

تازہ ترین