جاپان کی اکثریتی آبادی کیڑے مکوڑے کھانے کی شوقین ہے اور شہریوں کی اسی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں اب تیزی سے کیڑے مکوڑے پیش کرنے والی وینڈنگ مشینیں نصب کی گئی ہیں ۔
یہ منفر مشین سب سے پہلے جاپان کے شہر سسیبو کی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے نصب کی گئی تھی۔ کمپنی ڈیپ فرائی اور سوکھے جھینگر ،ٹڈے اور دیگر اقسام کے کیڑے مکوڑے فروخت کرتی ہے۔
وینڈنگ مشین کوناگاساکی میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جو 9 قسم کے کیڑے مکوڑے 5 سے 9 ڈالر میں فروخت کرتی تھی۔
بعد ازاں یہ مشین مقبول ہوگئی اوراب دیگر علاقوں میں بھی مختلف کمپنیوں کی جانب سے وینڈنگ مشینیں نصب کی جارہی ہیں۔