• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی بھارتی ڈراموں میں بھی انٹری

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ میں انٹری دینے کے بعد اب بھارتی ڈراموں میں بھی جلوہ افروز ہونے کیلئے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ماہرہ خان اب بھارتی ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں نظر آئیں گی۔


بھارتی ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

ماہرہ اس ڈرامے میں احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی ’گڑیا‘ پڑھیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ نے شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

تازہ ترین