پاکستانی فلم اسٹار ماہرہ خان نے رواں سال کے آخری ماہ کے آغاز میں ایک مایوسی نہ پھیلانے کا ایک خاص پیغام شیئر کیا ہے۔
ماہرہ نے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے مہینے کے لحاظ سے ایک پیغام شیئر کیا جس کے کمنٹ سیکشن سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کو اپنی سالگرہ کا بےصبری سے انتظار ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ڈیئر دسمبر، آپ کو معلوم ہے کہ آپ میری فیورٹ ہیں لہذا ناامید نہ کیجئے گا۔‘
خیال رہے کہ اداکارہ 31دسمبر کو اپنی 36ویں سالگرہ منائیں گی۔
اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) کو شوبز انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دے دیا تھا۔
ماہرہ نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’بہت سے نوجوان فنکار ہیں جو ہدایت کاری، اداکاری اور کچھ لکھنے کے حوالے سے انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ اس اقدام کا حصہ بننے جارہی ہوں۔
ماہرہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) فلم سازی کی دنیا میں نام بنانے والے نوجوانوں کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔