• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ کس وقت پہنچیں گے؟

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج مقامی وقت کےمطابق تقریباََ ڈھائی بجے مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج اپنے دورے کے دوسرے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں  اُن کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان بھی ہیں۔

تازہ ترین