مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے شہبازشریف کو ایئر پورٹ پر روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نظر آرہا ہے سلیکٹڈ کتناخوفزدہ ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت نے شہبازشریف کو روک کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روکنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نظر آرہا ہے سلیکٹڈ کتناخوفزدہ ہے۔
واضح رہے کہ امیگریشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا تھا، حکام کا شہباز شریف سے کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔
شہباز شریف نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دینے کی تحریری وجہ بتانے کا مطالبہ کیا تھا، شہباز شریف کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔