وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو آخر لندن بھاگنے کیلئے اتنی بے چینی اور بےقراری کیوں ہے؟۔
فردوس عاشق اعوان نے مریم اورنگزیب کی گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری اور کنیز اوّل چیخ و پکار کی بجائے قانونی تقاضے پورے کریں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کنیزوں کا بے وجہ رونا پیٹنا جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ شاہی خاندان کی خوشیاں، عیدیں، علاج، جائیدادیں سب پاکستان سے باہر ہے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ کرپٹ شاہی خاندان نے پاکستان کو صرف جائے حکمرانی سمجھ رکھا ہے۔