• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے مزید 911 کیسز، 4 اموات رپورٹ، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 911 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں مزید 4 افراد اس وبا کے باعث انتقال کرگئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13079 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان نمونوں میں مزید 911 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4726 ہوچکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آج مزید 676 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد سندھ میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 269234 ہوچکی ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک 3752576 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جن میں سے اب تک 291667 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 17 ہزار 707 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 63 گھروں میں اور 644 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 608 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 911 نئے کیسز میں سے 588 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 229، ضلع جنوبی سے 129، ضلع وسطی سے 81، ملیر سے  94، کورنگی سے 44 اور ضلع غربی سے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں سے حیدرآباد سے 136، بدین سے 36، لاڑکانہ سے 29، گھوٹکی اور شہید بے نظیر آباد سے 17۔17، میرپور خاص سے 12، جیکب آباد اور سکھر سے 10۔10، خیرپور سے 9، دادو سے 8، کشمور اور نوشہروفیروز سے 4۔4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

عمر کوٹ سے 3، قمبر اور شہدادکوٹ سے 2، جامشورو، شکارپور، ٹنڈو محمد خان اور مٹیاری سے 1۔1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین