• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کے 4 وکٹ پر 52 رنز، پاکستان کو 458 رنز کی برتری


زمبابوے نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 4 وکٹ پر 52 رنز بنالیے ہیں۔

ہرارے میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 510 رنز 8 وکٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی، جسے اب بھی زمبابوے پر 458 رنز کی برتری حاصل ہے۔

ٹیسٹ کے دورسرے دن پاکستان نے گزشتہ روز کے اسکور 268رنز 4 وکٹ پر اننگز آگے بڑھائی۔


نائٹ واچ مین ساجد خان اور محمد رضوان 21 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ حسن علی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان پر 341 پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد عابد علی اور نعمان علی نے 169 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

اس دوران عابد علی نے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی اور وہ 215 ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نعمان علی 3 رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے۔

نعمان علی پاکستانی اننگز کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے، انہوں نے اس دوران 104 گیندوں کا سامنا کیا، 5 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔

عابد علی نے 407 گیندوں کا سامنا کیا اور 215 رنز کی طویل اننگز کے دوران کوئی چھکا نہیں لگایا تاہم اس دوران نے 29 بار گیند کو باؤنڈری لائن کا راستہ دکھایا۔

زمبابوے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنے آج کے اسکور 4 وکٹ 52 رنز سے آگے بڑھائے گی۔

پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے تابش خان نے بھی ایک وکٹ اپنے نام کرلی جبکہ حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین