• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249: 250 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں اب تک 250 پولنگ اسٹیشن کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔ 

ای سی پی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل کے 675 ووٹ مسترد قرار دیے گئے ہیں۔ 

اس نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے 443 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ 

اسی طرح پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے 496 ووٹ مسترد قرار دیے گئے ہیں۔ 


ای سی پی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حافظ مرسلین کے 497 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امجد آفریدی کے 156 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ حلقے میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران 276 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔ 

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں اب بھی 26 مزید پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کا عمل باقی ہے۔ 

تازہ ترین