پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی درخواست کی ایک بات بھی سچی ثابت ہوجائے تو سر عام معذرت کروں گا، اگر ہم یہ سب جھوٹ ثابت کردیں تو کیا واجد ضیا اپنےعہدے سے مستعفی ہوں گے؟
لاہور میں ایف آئی اے کی جانب سے ن لیگ کے رہنماؤں کے خلاف پولیس کو درخواست دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے رد عمل دے دیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے تحریک انصاف کی شاخ بن کے رہ گئی ہے، یہ وفاقی ادارہ کم اور عمران خان کے ذاتی ملازمین کا گروہ زیادہ لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے آفس کے ہمارے دورے کی ویڈیو موجود ہے۔