• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 96 منافع خوروں پر 3 لاکھ 26 ہزار جرمانہ

کراچی کی ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف حرکت میں آگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق ناجائزہ منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 96 گراں فروشوں کو 3 لاکھ 26ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔


شہری انتظامیہ نے ضلع جنوبی میں 15، شرقی میں 13، وسطی میں 27، ملیر میں 22، کورنگی میں 18 اور کیماڑی میں11 منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ۔

اعلامیے کے مطابق 14دودھ فروشوں پر61 ہزار، 16پھل فروشوں پر 17ہزار، 13سبزی فروشوں پر10 ہزار، 10 گوشت فروشوں پر 44 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے 13 کریانہ دکانوں پر 86 ہزار، 19 مرغی فروشوں پر 63 ہزار، 5 بیکریز پر 32 ہزار، آٹے کی 6 دکانوں پر 11ہزار روپے جرمانہ لگایا۔

تازہ ترین