• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، گندم کی 1 لاکھ بوریاں برآمد


حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرکے ایک لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کرلیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز کے مطابق کارروائی کالیکی میں کی گئی، جہاں رائس ملز کے گوداموں میں چھپائی گندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

برآمد گندم کی مالیت 20 کروڑ سے زائد ہے جبکہ گودام سیل کردیےگئےہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی گندم محکمہ پاسکو کےحوالےکی جائےگی۔

قومی خبریں سے مزید