• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کے ہاتھوں ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا


بلوچستان میں کورونا کے ہاتھوں ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نےایک اور مریض کی جان لے لی۔

صوبے میں 3 روز کے دوران کورونا سے 7 افراد انتقال کرگئے، 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے138 مریض سامنے آگئے۔

اس دورانیے میں 48 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12فیصد جبکہ کوئٹہ میں 10.6 فیصد رہی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 1147 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے سب سے زیادہ 95 مثبت کیسز سامنے آئے۔

صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 12 فیصد رہی جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 324 ہوگئی۔ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد1520 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 48 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 557ہوگئی۔

تازہ ترین