• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایس ایس امتحان میں پنجاب سرفہرست، کے پی کے کی مایوس کن کارکردگی

اسلام آباد ( طارق بٹ ) حالیہ سی ایس ایس ( سنٹرل سپیرئیر سروس ) امتحان میں پنجاب کی کارکردگی نمایاں رہی جبکہ خیبر پختون خوا کے نتائج مایوس کن رہے۔ امتحانی نتائج کا اعلان فیڈرل پبلک سرو س کمیشن نے کیا ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ( پی اے ایس ) جو پہلے ڈسٹرکٹ منیجمنٹ گروپ ( ڈی ایم جی ) کہلاتا تھا ،معمول کے مطابق امیدواروں کا اولین انتخاب رہا ۔2020 کے سی ایس ایس امتحان میں مجموعی طور پر 18553 امیدواروں نے شرکت کی ۔ان میں سے1.9 فیصد کے تناسب سے صرف 376 امیدوار ہی کامیاب ہو سکے ۔انٹرویوز کے بعد 221 کو گریڈ۔17 ملازمتوں کی پیشکش کی گئی /115 پوسٹنگ میں سے 90 پنجاب کو ملیں ۔دس فیصد کوٹہ خواتین کے لئے مخصوص ہے پنجاب میں گریڈ ۔ 17 میں اسسٹنٹ کمشنر کی تنخواہ ایک لاکھ دس ہزار روپے ہے ۔دیگر مراعات ان کے علاوہ ہیں ۔ ایک سینئر سرکاری ملازم کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں سی ایس ایس امتحان میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے تاہم ان کا یہ بھی کہا ہے کہ سول سروس میں کوٹے کوٹے کو یاست زدہ کیا گیا اور آپریشنل سطح پر ارکان پارلیمنٹ مداخلت کرتے رہے ۔ پولیس میں اے ایس پیز اور سول سروس میں اسسٹنٹ کمشنزکے فرائض کی انجام دہی میں مداخلت بے جا ہو تی رہتی ہے اور ھال ہی میں صرف بھکر میں 14 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کئے گئے ۔

تازہ ترین