• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ کا نیا ریکارڈ قائم، کروڑوں ڈالر کا فائدہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ کا نیا ریکارڈ قائم، کروڑوں ڈالر کا فائدہ رواں سال 4لاکھ 60 ہزار ٹن کینو ایکسپورٹ، 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ حاصل گزشتہ برس 3 لاکھ 53ہزار ٹن کینو ایکسپورٹ کیا گیا تھا۔

رواں برس 30فیصد کا اضافہ ہوا۔پاکستان سے رواں سال 4لاکھ 60ہزار ٹن کینو بیرون ممالک ایکسپورٹ کیا گیا جو ملکی تاریخ میں کینو کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔ 

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا ہے کہ اپریل 2021 میں ختم ہونے والے ایکسپورٹ سیزن کے دوران پاکستان سے دنیا کے 40 ممالک کو 4 لاکھ 60 ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا۔

وحید احمد کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس 3 لاکھ 53 ہزار ٹن کینو ایکسپورٹ کیا گیا تھا۔ 

اس طرح کینو کی برآمدات رواں برس 30 فیصد زیادہ رہی ہے۔ اس سےرواں برس پاکستان کو 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید