اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرانے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جامع مسجد یونیورسٹی کیمپس میں تعمیر کی جائے گی۔ اس میں چار ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے جبکہ خواتین کے لیے خاص مصلے میں 2ہزار کی گنجائش ہوگی۔