• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نائیلہ ڈائریکٹر میڈیکل ای ایس ایس آئی خیبر پختونخوا تعینات

پشاور( سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر نائیلہ کہکشاں کو گریڈ 20میں ترقی دیکر ڈائریکٹر میڈیکل ایمپلائز سوشل سیکورٹی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ۔کمشنر لیبر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19کی پرنسپل وومن میڈیکل آفیسر سوشل سیکورٹی میڈی کیئر سنٹر امان گڑھ نوشہرہ کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی ہے اورانہیں سوشل سیکورٹی پولی کلینک کوہاٹ روڈ پشاور تبدیل کرکے ڈائریکٹر میڈیکل ایمپلائز سوشل سیکورٹی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے ۔
پشاور سے مزید