• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری ٹیچرز کی تربیت کیلئے بنائی گئی ایپلی کیشن ناکام ہو گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پرائمری سکولز اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کےلئے بنائی گئی ایپلی کیشن فلاپ ہوگئی بتایا گیا ہےکہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ایک لاکھ 93 ہزار پرائمری اساتذہ کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنےکا فیصلہ کیا تھا،اس ضمن میں مذکورہ اساتذہ کو ایک ایپلی کیشن کے ذریعےایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا پلان بنایاگیا جس کے تحت اساتذہ کی تعلیم و تربیت کیلئے 18 فروری کو ٹیچر سپورٹ پیکیج ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ۔ٹیچرز فورم پیکیج ایپ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے بنائی گئی تھی۔مگردو ماہ کے نتائج دیکھ کر حکام کو حیرت کا سامنا کرنا پڑا، ملتان کے صرف 40فیصد اساتذہ نے اس ایپ کو استعمال کیا لاہور کے صرف 11 فیصد اساتذہ نے ہی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا،ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ 60 فیصد اساتذہ نے ایپلی کیشن سےاستفادہ کیا،دوسرے نمبر پر پاکپتن اور تیسرے نمبر پر ساہیوال رہا۔ منڈی بہاؤالدین، لاہور، سیالکوٹ اور ڈی جی خان میں ایپ کو سب سے کم استعمال کیا گیا۔اس صورتحال پر حکام نے سخت نوٹس لےلیا اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کوروزانہ ایپلی کیشن کےذریعے ٹیچر فورم میٹنگ کا انعقاد کرنے کی ہدایت کی گئی ایپلی کیشن پر ٹیچرز فورم میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر متعلقہ اساتذہ کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین