• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ معاہدے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سٹی پولیس ملتان کا اپنے ملازمین کی ویلفیئر کے لئے شہر کے مختلف اداروں کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے پولیس افسران و ملازمین کو رعایت دی جا رہی ہے۔شہر کے سکول، کالجز، ہسپتال، لیب اور بس سروس سمیت دیگر کئی اداروں میں رعایت دی جا رہی ہے۔ملتان پولیس کے افسران و ملازمین کو غوری لیب میں ٹیسٹ کروانے پر 50فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔ ملتان پولیس کے تمام افسران و ملازمین غوری لیب میں اپنے تمام میڈیکل ٹیسٹ 50 فیصد رعایت پر کروا سکتے ہیں۔رحمان میڈیکل کمپلیکس، الخالق پیشنٹ کیئر، رضیہ سعید ہسپتال ملتان میں 30فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔سکول اور کالجز میں برٹین انٹرنیشنل سکول سسٹم، سپیریئر کالج ملتان، سٹی کالج ملتان، ٹائم انسٹیٹیوٹ 50 فیصد اور دی کنٹری سکول، سٹی گرائمر سکول سسٹم اور ملتان فلورٹ سکول سسٹم، نوخیز پبلک گرلز اینڈ بوائز ہائی سکول میں 40 فیصد رعایت دی جا رہی ہے جبکہ لرنر کیسل میں اسکول میں 20 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ ڈیو بس سروس میں 20فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔ سٹی گرائمر سکول سسٹم اور ملتان فلورٹ سکول سسٹم میں شہید اور ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے بچوں کو فری تعلیم دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین