• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر یونیورسٹی رہائشی ٹاور کی تعمیر کیلئے سفارشات سیکرٹری کو ارسال

ملتان (سٹاف رپورٹر )نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں ڈاکٹرز اور انکی فیملیز کے لیے رہائشی ٹاور کے قیام کے حوالے تمام سٹیک ہولڈرز کے مشترکہ اجلاس کے منٹس وائس چانسلر احمد اعجاز مسعود نے سیکرٹری ہیلتھ سپیشلایزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو منظوری کے لیے ارسال کر دیئے ہیں۔ یاد رہے کچھ دن پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین قریشی منعقد ہوا تھا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، ینگ ڈاکٹرز ریفارمز، ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن اور پاینر یونٹی کے نمائندگان نے شرکت کی تھی جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت سے انکار کر دیا تھا اجلاس میں ریزیڈینشل ٹاور کے حوالے سے یہ طے پایا تھا کہ مرد ڈاکٹرز کے لیے بھٹہ ہال میں موجود خالی جگہ پر اور لیڈی ڈاکٹرز کے لیے نرسنگ ہاسٹل کے عقب میں نیا ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا۔ فیملی اپارٹمنٹس کے حوالے سے یہ طے پایا تھا کہ نشتر ہسپتال ملتان میں واقع جونیئر سٹاف کی پرانی عمارتوں کو اور لیڈی ڈاکٹر ہاسٹل کو مسمار کر کے وہاں کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کی جانے گی جس کی بیسمنٹ میں پارکنگ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔
تازہ ترین