• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس کے 307 جوانوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کے 307 جوانوں کو کورونا کی ویکسین لگوائی جا چکی ہے، پہلے مرحلے میں ویکسین لگوانے والوں میں ایس پی ہیڈ کوارٹر طلعت حبیب، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حیدر حسین، ریزرو انسپکٹر عبد الستار نیازی، لائن آفیسر محمد آصف اور دیگر افسران شامل ہیں، ویکسینیشن کا عمل پولیس لائنز ملتان میں جاری ہے، تمام پولیس افسران کو ایس او پی کے مطابق ویکسین لگوائی جا رہی ہے، واضح رہے کہ ملتان پولیس کے 58 افسران کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے 48 صحت یاب ہو چکے اور 8 افسران قرنطینہ کیے گئے ہیں جبکہ سب انسپکٹر شریف خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر طالب حسین کورونا وائرس سے شہید ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین