• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر اسپتال: ہاؤس جاب دورانیہبڑھانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں ہاؤس جاب کے دورانیہ میں اضافہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے نشتر اسپتال میں ایم ایس آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہاوس آفیسرز ڈاکٹرز نے نشتر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاوس جاب کے 12 ماہ مکمل ہو چکے ہمیں دو ماہ کی جبری توسیع نامنظور ہے 2 ماہ بغیر کسی الاونس کے ہم سے ڈیوٹیاں لی جائیں گی اس دوران پی ایم سی آر ایم پی رجسٹریشن میں تاخیر ہو جائیگی حکومت فارن و نجی میڈیکل گریجویٹس کو بھرتی کرے۔
تازہ ترین