سرگودھا میں 7 برس پہلے اغوا کی گئی بچی کو بازیاب کرلیا گیا۔ محنت کش کی بیٹی سات برس کی عمر میں بھائی کے ساتھ ٹافیاں لینے گھر کے قریب دکان پر گئی تھی۔
عمر رسیدہ شخص اغوا کرکے بچی کو اینٹوں کے بھٹے پر لے گیا، بھٹہ مالک سمیت دیگر 4 ملزم بھی بچی سے زیادتی کرتے رہے، 13 برس کی عمر میں بچی نے بیٹے کو جنم دیا۔ مرکزی ملزم نے بچی سے جعلی نکاح بھی کیا۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم احمد اور شعیب کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ زیادتی کے دیگر 2 ملزم مرچکے ہیں۔
بازیاب بچی اور اس کے والدین نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔