• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسما عباس کی بہن کے انتقال کے بعد پہلی پوسٹ منظرِ عام

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بعد اُن کی یاد میں پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اسما عباس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے سنبل شاہد کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ زارا نور عباس بھی ہیں جبکہ تصویر میں سب بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔


اداکارہ نے نایاب تصویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’پیاری باجی آپ کیوں چلی گئیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ ہمیں بہت جلدی چھوڑ کر چلیں گئیں۔‘

اُن کی اس جذباتی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سنبل شاہد کی مغفرت کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کیلئے کئی بار دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔

تازہ ترین