• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، حساس ادارے کی کارروائی، 3 بھتہ خور گرفتار

شہرِ قائد کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 3 بھتہ خور گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیئے گئے ملزمان نے تاجر کے بیٹے کو 50 لاکھ روپے کی بھتے کی پرچی دی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے متاثرہ شخص کے گھر پر فائرنگ کر کے اسے ڈرایا تھا۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے، ملزمان چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین