• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان زمبابوے دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کی جیت یقینی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، جہاں پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔ 

ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے، ہوم ٹیم فالو آن کے بعد 220 رنز پر 9 وکٹیں گنوا چکی جبکہ اسے خسارہ ختم کرنے میں مزید 158 رنز درکار ہیں۔ 

پہلی اننگز میں پاکستان نے عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری، اظہر علی کی سنچری اور نعمان علی کے 97 رنز کی بدولت 510 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔ 

اپنی پہلی اننگز میں حسن علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت زمبابوے کی ٹیم صرف 132 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ 

فالو آن کے بعد ہوم ٹیم نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو اس مرتبہ نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی ہوم ٹیم پر قہر بن کر برسے۔ 

نعمان علی 5 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کرلیا۔ 

دوسری اننگز میں زمبابوے کی جانب سے ریگز چکاباوا 80 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان برینڈن ٹیلر 49 اور کیون کسوزا نے 22 رنز بنائے۔ 

تازہ ترین