• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور موٹروے پولیس کی ایل ای ڈی اور ایچ آئی ڈی لائٹس کیخلاف خصوصی مہم

لاہور موٹر وے پولیس سینٹرل زون نے ایل ای ڈی اور ایچ آئی ڈی لائٹس کے استعمال کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی۔

ڈی آئی جی سینٹرل مسرور عالم کولاچی نے اس حوالے سے کہا کہ ایچ آئی ڈی اور ہائی بیم لائٹس کا استعمال حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔

مسرور عالم نے مزید کہا کہ سفر کے دوران ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال سامنے سے آنے والی ٹریفک کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ سینٹرل زون نے 7204 گاڑیوں کو 31 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔

تازہ ترین