• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی طبی جریدے ’دی لانسیٹ‘ نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

نئی دہلی، کراچی(جنگ نیوز، خبرایجنسی)عالمی طبی جریدے دی لانسیٹ نے بھارتی وزیراعظم کو آئینہ دکھادیا،عالمی جریدہ کا کہنا ہے کہ مودی پالیسی کے نتائج سب کے سامنے ہیں ،مودی کورونا پر قابو پانے کے بجائے ٹوئٹر پر تنقید کو دبانے لگے،ادھر بھارت میں مسلسل پانچویں روز کورونا کے 4لاکھ سے زیادہ نئے مریض،4ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔تفصیلات کےمطابق عالمی طبی جریدے دی لانسیٹ نے بھارتی وزیراعظم کو آئینہ دکھاتے ہوئےکہاہےکہ نریندر مودی کی پالیسیوں کے نتیجے سب کے سامنے ہیں، کورونا بڑھتا جارہا ہے بھارت کو نئے اور ٹھوس اقدام اٹھانے ہوں گے، دیکھنا ہوگا کہ حکومت اپنی غلطیوں کو قبول کرتی ہے یا نہیں۔دوسری جانب بھارت میں مسلسل پانچویں روز کورونا کے 4 لاکھ سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے جب کہ مسلسل دوسرے روز 4 ہزار سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے، نئی دہلی کے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی جب کہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے کرفیو میں بھی17مئی تک کی توسیع کردی گئی ہے، بھارت کی 5 ریاستیں کورونا سے بری طرح متاثر ہیں جن میں مہاراشٹرا، کرناٹکا، کیرالا، اترپردیش اور تامل ناڈو شامل ہیں۔بھارت میں کورونا کے نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 49 فیصد سے زائد کیسز ان ریاستوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین