• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھا علاج ہوتا تو بچ جاتا، بھارتی یوٹیوبر کی موت سے قبل مودی کو دہائی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف یوٹیوبر و اداکار راہول وہرا کورونا کے باعث چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ یوٹیوبر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ دلی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔طبیعت نہ سنبھلنے پر راہول کو ایک اور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج چل بسے۔راہول وہرا نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک پوسٹ کی اور بھارتی وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بھی اچھا ٹریٹمنٹ مل جاتا تو میں بچ جاتا۔ جلد جنم لوں گا اور اچھے کام کروں گا ، اب ہمت ہار چکا ہوں۔ راہول وہرا کے فیس بک پر فالوورز کی تعداد 19 لاکھ تھی اور ان کی ویڈیوز 100 ملین ویویوز حاصل کرتی تھیں۔

تازہ ترین