• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2سالوں میں گند م کی پیداوار میں 3من اضافہ ہوا،جمشید اقبال چیمہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریسرچ اینڈ فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور میں گندم کی پیداوار میں20کلو جبکہ پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور میں ایک من پیداوار بڑھی جبکہ اس کے مقابلے میں ہمارے دور کے صرف دو سالوں میں گندم کی پیداوار میں تین من اضافہ ہو اہے ،پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں گندم کی پیداوار کو 51من تک حاصل کرنے کی طرف کامیابی سے پیشرفت کر رہے ہیں ،بلین ٹریز سونامی کو نئے سرے سے لانچ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم فروٹس اورویجی ٹیبل کی پیداوار میں اضافے کے لئے اس کے کاشت کے ایریا کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ گند م کی فصل کیلئے سرد موسم زیادہ موزوں ہوتا ہے لیکن ہمارے ہاں اس فصل کو سرد موسم کم میسر آتا ہے ، ہم کپاس اور رائس میں بیج کی ایسی اقسام لا رہے ہیںجو ستمبر تک میچور ہو جائے تاکہ گندم کی فصل جلد کاشت ہو اور اسے زیادہ سرد موسم میسر آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی او رمسلم لیگ (ن) اپنے ادوار میںزراعت پر توجہ دینے کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن نواز شریف کے پانچ سالہ دور میں گندم کی پیداوار میں صرف 20کلو جبکہ آصف زرداری کے پانچ سالہ دور میں ایک من اضافہ ہوا ۔
تازہ ترین