یوسف رضا گیلانی کے ڈرائیور نے گاڑی کے استعمال سے متعلق بیان دے دیا۔
ڈرائیور رفیق احمد نے سرکاری گاڑی کے استعمال سے متعلق ویڈیو بیان میں کہا کہ میں عید کی چھٹیوں پرگاؤں جارہا تھا، اپنے ساتھی کو کہا کہ مجھے موٹر وے چوک پر چھوڑ دیں۔
رفیق احمد نے کہا کہ میں خود ڈرائیو کر رہا تھا، گاڑی روک کر دوست سے کہا کہ گاڑیوں کا پتہ کرو یہاں سے بیٹھ جاؤں۔
ڈرائیور رفیق احمد نے کہا کہ میری گاڑی غلط پارکنگ پر کھڑی ہوئی تھی، موٹر وے پولیس والا آیا اور کہا گاڑی غلط پارکنگ پر کھڑی ہے، اتنے میں کسی نے ویڈیو بنالی اور غلط طور پروائرل کی۔
ڈرائیور رفیق احمد نے کہا کہ میری گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا میں اکیلا تھا، کسی نے ویڈیو بنائی ہے اور کہا کہ سرکاری گاڑی ہے پیسنجر اٹھاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑی پیسنجر کیوں اٹھائے گی؟۔