کوہاٹ کے علاقے بانڈہ قالو خان میں بھائی نے اپنے سگے بھائی اور بھابھی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس کے مطابق بانڈہ قالو خان میں رونما ہونے والے اس دلخراش واقعے میں دونوں بھائی جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق ایک بھائی نے اپنے بھائی اور بھابھی پر فائرنگ کردی، جس سے بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ بھابھی زخمی ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے بھی خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔