• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی کمی کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دنوں کی کمی کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی کمی کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ محمود خان نے پشاور سینٹرل جیل کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا تھا۔

انہوں نے اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی تھی کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث قید افراد کی فہرست مرتب کی جائے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا تھاکہ غریب قیدیوں کا جرمانہ ادا کرکے ان کی رہائی ممکن بنائی جائے گی، جرمانوں کی ادائیگیوں میں ذاتی طور بھی مدد کروں گا۔

تازہ ترین