• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی کی گورنر بلوچستان سے اہم ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے گورنر بلوچستان سے گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات کی۔

ڈاکٹر عارف علوی اور امان اللّٰہ یاسین زئی کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ بلوچستان کو ماضی کی حکومتوں میں نظر انداز کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت میں ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے بلوچستان کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کئی بڑے منصوبے شروع کیے ہیں۔

صدر عارف علوی نے مزید کہاکہ سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبے کی قسمت بدلے گی، ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو خط لکھا تھا، جس میں ان سے مستعفی ہونے کا کہا تھا۔

تازہ ترین