• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 782 کیسز، 11 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 782 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 11 مریض اس وبا کے باعث انتقال کرگئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12 ہزار 743 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 782 نئے کیسز سامنے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 293425 افراد متاثر ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج کورونا کے مزید 890 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد اب تک 270710 یعنی 92.2 فیصد کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  آج سندھ میں کورونا کے باعث مزید 11 مریض انتقال کرگئے، جس کے ساتھ صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4753 ہوگئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 17962 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 17276 مریض گھروں اور 686 مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا متاثرہ 655 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس وقت کورونا کے 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 782 کورونا کیسز میں 336 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی سے 167، ضلع وسطی میں 78 ، جنوبی کراچی میں 58، ضلع غربی میں 14، ملیر میں 10 اور کورنگی میں 9 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 189، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سجاول میں 22، 22 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سکھر میں 20، بدین میں 19، نوابشاہ میں 18، عمرکوٹ میں 17، ٹھٹھہ میں 15، سانگھڑ میں 12، ٹنڈو محمد خان میں 10 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شکارپور میں 9، گھوٹکی میں 8، جامشورو، کشمور اور نوشہروفیروز میں 6، 6 نئے کیسز سامنے آئے۔

اسی طرح میرپورخاص میں 5، خیرپور، مٹیاری اور ٹنڈوالہیار میں 4، 4، دادو، قمبر میں ایک، ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین