گھوٹکی(نامہ نگار)فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج عظمت علی خان لودھی نے قتل کاجرم ثابت ہونے پر عطامحمد سنگھڑ اور شاہنواز سنگھڑ کو عمر قید کی سزا سنادی ان پر الزام تھا کہ ملزمان نے میر شیخ اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے 2009میں اپنی ہی برادری کے حبیب اللہ سنگھڑکو قتل کیا ۔ مقدمہ مقتول کے بھائی محرم علی سنگھڑ کی درخواست پر درج کیا گیا تھا جبکہ عطامحمد سنگھڑاور شاہنوا سنگھڑ نے ضمانتیں کروا رکھیں تھیں۔جمعہ کے روز پیشی کے موقع پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو عمر قیدکی سزا سنادی۔ عدالت کی جانب سے سزاسنانے کے بعد دونوں ملزمان کوسینٹرل جیل سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔