• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی دورے سے چاول کے تھیلوں کے علاوہ کیا ملا؟ بلاول


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب سے وزیرِ اعظم عمران خان نے چاول کے 19 ہزار تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟

کراچی سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا موازنہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے اخراجات کا زکوٰۃ کی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ایٹمی ملک کو زکوٰۃ کے چاول کے لائق بنانے کیلئے تھی؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے عوام حساب لیں گے، وزیرِاعظم صاحب! نوٹس لے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سوال کیا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کر سکتے ہیں، عمران خان نے دہاڑی دار مزدوروں کے لیے کیا پالیسی بنائی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیاء کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں۔

تازہ ترین