• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا ہو یا بیگانہ، کرپشن کرنے والا بچ نہیں پائے گا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپنا ہو یا بیگانہ اب کرپشن کرنے والا بچ نہیں پائے گا۔

انہوں نے کہا ہے عمران خان نے پولٹری کے بزنس کو ریگولیٹ کرنے کافیصلہ کیاہے، یہ دیکھنا ہوگا کونسا خاندان پولٹری کےکاروبار سے جڑا ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ چینی مافیا ،آٹا مافیا کا مقابلہ کیا ،اب پولٹری کےمافیا سے بھی مقابلہ کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں غیر قانونی طریقےسے روٹ تبدیل کیا گیا جس کی انکوائری کا حکم وزیراعظم نے دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےکرپشن روکنےکےلیےعوام سےمینڈیٹ لیاتھا، اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک لوڈکم کرنےکیلیےرنگ روڈراولپنڈی کامنصوبہ شروع کیاگیا، منصوبےکوپایہ تکمیل تک پہنچانےکیلیےٹائم لائن اورروڈمیپ طےکیاگیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی کےلگائےپودےبیوروکریسی میں ہوں یاباہراپنےآقاؤں کے نقش قدم پر چلتےہیں، دیمک کی طرح اس نظام کو چاٹا گیا، رنگ روڈ منصوبے پر بھی ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی۔

سابق کمشنرمحمود احمد اور ان کے ساتھی دھوکا دہی اورفراڈکےمرتکب ہوئے، اپنے مفادات کے لیے قومی خزانے کا غلط استعمال کیا، سابق کمشنرنےکئی غیرقانونی کام کیے، گٹھ جوڑ اور کئی پردہ نشین بے نقاب ہوئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابقہ کمشنر نے نجی ہاوسنگ اسکیموں کے لیے بھی کام کیا، سابقہ کمشنر بااثرسیاسی افراد اور بیوروکریٹس کی بھی حمایت حاصل تھی، پنجاب اور وفاق کی حکومتوں کو حقائق سے لا علم رکھا گیا، ایف آئی اے کو نجی ہاوسنگ اسکیموں کے فرانزک آڈک کا حکم دے دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بااثر افرادکےگٹھ جوڑ کے نتیجے میں قومی خزانے کو 10ارب کےنقصان کے اندیشےکو روکا گیا، انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی، سرکاری افسران کےخلاف محکمانہ کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، وزیراعظم نےایف آئی اےاوردیگراداروں کوہدایات جاری کردی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انکوائری رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھیجی جا چکی ہے، اس منصوبے کے لیے پیشکش جمع کرانے کا عمل منسوخ کر دیا گیا، اسے قانونی طور پر ریگولرائز نہیں کیا جا سکے گا، وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام گٹھ جوڑ کو انجام تک پہنچایا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کو نیب کے حوالے کیا جارہا ہے، اس منصوبےسےجڑےذاتی مفادکےراستےمیں قانونی دیواریں کھڑی کی ہیں، رنگ روڈمنصوبےکےاردگردہاؤسنگ سوسائٹیز کاجال بچھایا گیا


قومی خبریں سے مزید