• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں برطانوی نژاد جواں سال لڑکی مائرہ کے قتل کی تفتیش سی آئی اے کو منتقل کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل سے قبل مائرہ کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا جس پر ایس ایچ او ڈیفنس بی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مائرہ نےاپنی زندگی میں ہی ملزمان کی جانب سے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے الٹا مائرہ کو ہی ڈرا کر واپس بھجوا دیا تھا، پولیس نے درخواست داخل دفتر کی تو چند روز بعد مائرہ قتل ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ مائرہ کو 3 مئی کو گھر میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس  نے گزشتہ روز مائرہ کے قتل کیس کی تحقیقات میں مقتولہ کی سہیلی سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں، قتل کے وقت سہیلی بھی وہاں موجود تھی۔



تازہ ترین