پشاور پولیس نے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کے لیے شہر بھر میں ڈرون کیمروں سے نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ کورونا خلاف ورزیوں میں اضافے کے باعث پولیس اب ڈرون کیمروں کی مدد لے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون کیمروں کی مدد سے اندرون شہر کے تنگ بازاروں اور شاہراہوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔
سی سی پی او نے کہا کہ ڈرون کیمروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نظر آنے پر متعلقہ پیٹرولنگ موبائل کو بروقت اطلاع دی جائی گی۔
عباس احسن نے کہا کہ کیمروں کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی سیکیورٹی کو بھی چیک کیا جائے گا۔